تاجپورہ ‘ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کامیونسپل کمیٹی کیخلاف احتجاج

تاجپورہ ‘ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کامیونسپل کمیٹی کیخلاف احتجاج

کمیٹی کاعملہ بارشی پانی ہمار ی طرف نکال دیتا،سلسلہ بندکیاجائے :متاثرین کامطالبہ

سمبڑیال (سٹی رپورٹر)محلہ تاج پورہ اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے میونسپل کمیٹی سمبڑیال کی ناقص منصوبہ بندی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بارش کے بعد بھی شہری کئی کئی روز تک مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق میونسپل کمیٹی بارش کا پانی پیٹر انجنوں کے ذریعے دیگر علاقوں سے نکال کر محلہ تاج پورہ اورملحقہ آبادیوں کی جانب منتقل کر دیتی ہے ، جسکے باعث گلیاں اور راستے زیر آب آ جاتے ہیں اور مکین تین دن تک گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غلط منصوبہ بندی اور نکاسی آب کے مؤثر نظام کی عدم موجودگی شہریوں کیلئے مسلسل اذیت کا سبب بن رہی ہے ۔ متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے مستقل بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جائے ، پانی کو آبادیوں کی طرف منتقل کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور اس پریشانی سے نجات دلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...