گجرات86:لاکھ کے زیورات اور رقم چوری ،گھریلو ملازمہ و ساتھی گرفتار
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)تھانہ سول لائن پولیس نے 86 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور رقم چوری کی واردات ٹریس کر لی،چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔
8 جولائی کو کچہری چو ک کی رہائشی خاتون کے گھر چوری کی وار دات ہو ئی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن احسان اللہ اور ٹیم نے واردات میں ملوث عنبر بی بی سکنہ فیصل آباد ، علی اصغر اور فضل عباس کو گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments