دفتر یونین کونسل ملکہ میں نا درا کا ون ونڈو کا ئونٹر فعال
گلیانہ (نامہ نگار )نادرا کی جانب سے منظور شدہ ون ونڈو کاؤنٹر دفتر یونین کونسل ملکہ میں باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا۔۔۔
جہاں شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق متعدد سہولیات مقامی سطح پر فراہم کی جائیں گی۔ سید حیدر شاہ کو ون ونڈو کاؤنٹر کا انچارج تعینات کیا گیا ہے ۔ یونین کونسل ملکہ، گلیانہ، یونین کونسل بھگوال، یونین کونسل ٹھوٹھہ رائے بہادر اور یونین کونسل ڈوگہ سمیت گرد و نواح کے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments