آئی پی پی آزاد کشمیر الیکشن میں کامیاب ہوگی :میاں خالد
جموں وکشمیر کے مہاجرین کی آواز بن کر اسمبلی میں انکی جنگ لڑونگا :قدیر گجرچودھری قدیر گجر ووٹرز کے اعتماد پر پورا اترینگے :رائے ضمیرالحق کھرل کا خطاب
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )استحکام پارٹی پاکستان کے جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ چک 474میں آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے کشمیر کی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی کیونکہ پارٹی کے قائد علیم خان زیرک سیاستدان اور عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا جموں وکشمیر کے مہاجرین ہمارے امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ آزاد کشمیر اسمبلی حلقہ 35جموں ٹو کے آئی پی پی کے امیدوار چودھری قدیر گجر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مہاجرین ووٹ دیکر کامیاب کریں انشااللہ اسمبلی میں ان کی آواز بن کر مسائل حل کر اؤں گا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے سیاسی رہنما سابق ڈی پی او رائے ضمیر الحق کھرل نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مہاجرین نے جس طرح میرا اور مہمانوں کا استقبال کیا ہے ،وہ مدتوں یاد ر ہے گا ۔کشمیر کے مہاجرین قدیر گجر کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں، وہ ان کی توقعات پر پورے اتریں گے اور حلقہ کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کر ائیں گے ۔ اجتماع میں جموں وکشمیر کے مہاجرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور آئی پی پی کے امیدوار کو حمایت کا یقین دلایا۔پنڈی بھٹیاں :چک 474 میں آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ سے مقررین خطاب کر رہے ہیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments