پولیس نے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے کو قابو کرلیا

پولیس نے منشیات فروش اور  ناجائز اسلحہ رکھنے والے کو قابو کرلیا

راہوالی( نمائندہ دنیا)کینٹ پولیس نے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے کو قابو کرلیا برآمد شدہ چرس اور پسٹل 30بورقبضہ میں لے کر مقدمات درج کردیے

ایس ایچ او کینٹ قمرالزماں کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد خاور نے نے ریلوے روڈ پر ملزم شہباز حسین عرف چاند ساکن ترگڑی کو مشکوک پاکر جامع تلاشی لی تو اس دوران اس سے ملنے والی چرس وزنی 520گرام قبضہ میں لے لی اور اسکے خلاف مقدمہ درج کردیا جبکہ اے ایس آئی محمد ارشد نے 354ت پ جرم میں مطلوب نامزد تنویر ولد محمد صدیق مغل ساکن رڈیالہ وڑائچ جو کہ منڈیالہ موڑ پر کھڑا تھا‘ ہمراہ نفری قابو کرلیا ۔اور اسکی جامع تلاشی پر ملنے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور قبضہ میں لے لیا اور مقدمہ درج کردیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...