ڈسکہ :بارشی پانی سڑکوں ، بازاروں میں جمع ،کاروبار بند
انتظامیہ کے اہلکار نکاسی کے بجائے پانی میں کھڑے ہو کر فوٹو سیشن کرانے لگے
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ شہر میں انتظامیہ بارشی پانی کاسدباب کرنے کے بجائے پانی میں کھڑے ہوکر فوٹوسیشن کر انے میں مصروف، ڈسکہ میں 6روز سے ہونیوالی بارش سے ہر گلی محلہ ،بازار او ر سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں ،انتظامیہ کے اہلکار بارش کا پانی نکالنے کے بجائے پانی میں کھڑے ہوکر فوٹو سیشن کر انے میں مصروف ہیں ،پانی گھروں اور د کانوں میں داخل ہوگیا اور لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے مگر روزانہ چار پانچ افسر اکٹھے ہوکر لانگ شوزاور برساتیاں پہن کربارش کے پانی میں داخل ہوکر فوٹو سیشن کرکے واپس چلے جاتے ہیں اور پانی کا کوئی سد باب نہیں کیاجارہا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں ،دیہاڑی دار طبقہ کام نہ ہونے کی وجہ سے پریشان بیٹھا ہے ، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں، بارش کا پانی گلی محلوں ،بازاروں اور سڑکوں سے ختم ہوگا تو کاروباری مراکزکھلیں گے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments