وزیرآباد:مشینری کے ذریعے آبی گزرگاہوں کی رکاوٹیں ختم کر دی گئیں
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلسل بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ممکنہ سیلابی صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد پیرزادہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے جنڈیالہ ڈھاب والا پل اور لنگیا والی موڑ پلّی پر متعلقہ محکموں، میونسپل کمیٹی، ریونیو عملے اور دیگر فیلڈ ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر خود بھی تقریباً دو گھنٹے تک موقع پر موجود رہے اور کرین اور مشینری کے ذریعے آبی گزرگاہوں میں موجود رکاوٹیں ہٹوا کر پانی کی روانی بحال کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments