میگا پراجیکٹ سے سیوریج مسائل حل ہو جائینگے :سائرہ تارڑ
چند گھنٹوں میں حافظ آباد کے بیشتر علاقو ں سے بارشی پانی کا نکاسی یقینی بنایا گیا
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب کی کوآرڈی نیٹر سائرہ افضل تارڑ نے سرکٹ ہاؤس حافظ آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی سہ پہر حافظ آباد میں 132 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، شدید بارش کے باعث شہر کے متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا تاہم ضلعی انتظامیہ اور واسا کی بروقت کارروائی کی بدولت چند گھنٹوں کے اندر بیشتر علاقوں سے نکاس یقینی بنا دیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ حافظ آباد کی آبادی مختلف زمینی سطحوں پر آباد ہے جس کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں بارش کے دوران پانی کھڑا ہونا قدرتی مسئلہ بن جاتا ہے تاہم حکومت پنجاب کے جاری سیوریج میگا پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ان مسائل پر بڑی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں شہر کے بعض علاقے کئی کئی روز تک پانی میں ڈوبے رہتے تھے مگر اب انہی علاقوں سے دو سے چار گھنٹوں کے اندر پانی کا نکاس ممکن بنایا جا رہا ہے ۔ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر شیخ گلزار احمد، ضلعی سیکرٹری اطلاعات و نشریات چودھری زمان بھون، مختار احمد موکھی بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments