موسلا دھار بارش ، سو ہدرہ میں ہسپتال پانی میں ڈوب گیا

موسلا دھار بارش ، سو ہدرہ میں ہسپتال پانی میں ڈوب گیا

لیبر روم، ایکسرے روم ، وارڈز اور ڈاکٹروں کے کمروں میں پانی داخل

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )موسلا دھار بارش سے سوہدرہ میں مریم نواز ہسپتال کے احاطہ ، جنرل وارڈز اور دیگر کمروں میں پانی داخل ہو گیا ۔ سوہدرہ میں مریم نواز ہسپتال پانی میں ڈوب گیا ،ہسپتال کے کمروں میں کروڑوں روپے کی مشینری اور ادویات موجود ہیں،ہسپتال کا صحن جھیل کا منظر پیش کرنے لگا ۔ شہریوں نے لیبر روم، ایکسرے روم ، وارڈز اور ڈاکٹروں کے کمروں میں پانی داخل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں نے ہسپتال سے فوری طور پر پانی کو نکالنے اور مسئلہ مستقل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...