ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اے سی نو شہرہ کا اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اے سی  نو شہرہ کا اربن فلڈنگ سے نمٹنے  کیلئے اقدامات کا جائزہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سمیرا عنبرین اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے نوکھر، کوٹ ماڑی اور قلعہ دیوان سنگھ کا دورہ کرکے اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

 انتظامیہ کی نگرانی میں مین نوکھر روڈ پر موجود 7پلیاں کھول دی گئی ہیں تاکہ پانی کے بہاؤ کو بہتر بنایا جا سکے اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خطرات کو کم کیا جا سکے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے محکمہ آبپاشی کے عملے کی غفلت اور ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار وں کی سرزنش کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...