شارٹ سرکٹ کے با عث تعلیمی بورڈ کے کمپیوٹر سیل میں آتشزدگی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)موسلادھار بارشوں کے باعث بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے کمپیوٹر سیل کے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں آگ لگ گئی، انتظامیہ نے بروقت قابو پا لیا ،
تمام ڈیجیٹل ریکارڈ اور سرکاری دستاویزات محفوظ رہے ۔ سیکرٹری بورڈ پروفیسر رشید احمد بھٹی اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ندیم احمد موقع پر پہنچ گئے ، کمپیوٹر سیل دوبارہ مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔ چیئرپرسن بورڈ انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے وجوہات اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے انکوائری کا حکم دیدیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments