چودھری مالک ورک پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے سینئر نائب صدر مقرر

چودھری مالک ورک پیپلز  لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن  کے سینئر نائب صدر مقرر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 81اور سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن چودھری محمد مالک ورک کو پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کا سینئر نائب صدر مقررکر دیا گیا ۔

وکلا نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری محمد مالک ورک تجربہ کار، باصلاحیت اور متحرک قانون دان ہیں وہ اپنی صلاحیتوں، تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پیپلز لائرز فورم کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور وکلا برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...