نالہ ڈیک کے ٹوٹے بند ، کمزور پشتوں کی مرمت کا حکم

نالہ ڈیک کے ٹوٹے بند ، کمزور پشتوں کی مرمت کا حکم

ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ کامونکے کے زیر آب علاقوں کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر تحصیل کامونکے کے مختلف علاقوں نٹھرانوالی، سمو بالا، لالوپور اور گونا عور کے ہنگامی دورے کئے اور متاثرہ علاقوں میں حفاظتی و امدادی اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے نٹھرانوالی میں برساتی نالہ میں طغیانی سے زیرِ آب علاقوں کا معائنہ کیا، مقامی افراد سے ملاقات کی اور نالہ ڈیک کے کمزور پشتوں کی  مرمت اور ٹوٹنے والے بند کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ خالد بھی موجود تھیں۔سمو بالا کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے نالے پر پڑنے والے معمولی شگاف کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...