نوشہرہ ورکاں:بارش سے 7پول گر گئے ،متعدد دیہات کی بجلی معطل
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا) نوشہرہ ورکاں گرڈ سٹیشن سے منسلک چک چودھری اور لالہ پور فیڈر کی بجلی کی لائن کے 7پول مسلسل بارشوں کے باعث گر گئے جس کے نتیجے میں فیڈرز سے منسلک متعدد دیہات کی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔
ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں سلیمان انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد بحالی کیلئے متبادل لائن پر لوڈ منتقل کیا جا رہا ہے ، انہوں نے یقین دلایا کہ کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments