سید والا کا ٹرانسفارمر 5روز سے خراب ، پانی کی قلت
معمولات زندگی متاثر ،شکایات کے با وجود گیپکو حکام خاموش ،صارفین پر یشان
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )رسولپور تارڑ کے نواحی گاؤں سید والا میں ٹرانسفارمر 5روز سے خراب ہونے کے باعث پورا علاقہ بجلی سے محروم ہے ،شدید گرمی اور حبس میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بجلی کی مسلسل بندش کے باعث گھروں میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں جبکہ پینے کے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہونے سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد مرتبہ متعلقہ گیپکو حکام کو شکایات درج کرائیں مگر تاحال نہ تو خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کی گئی اور نہ ہی تبدیل کیا گیا جس سے صارفین میں تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے ۔سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سولنگیں کھرل رائے ولید احمد کھرل اور دیگر اہل علاقہ نے چیف ایگزیکٹو گیپکو، ایکسین اور ایس ڈی او سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین کی مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خراب ٹرانسفارمر تبدیل کیا جائے یا فوری مرمت کرکے بجلی کی فراہمی بحال کی جائے تاکہ شدید گرمی میں شہریوں کو اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments