حکومت کیخلاف زبان درازی کرنیوالوں کو عوام نے ووٹ سے جواب دیا:نواز چوہان

حکومت کیخلاف زبان درازی  کرنیوالوں کو عوام نے ووٹ  سے جواب دیا:نواز چوہان

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی، مانیٹر نگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی تاریخی فتح نے ثابت کر دیا کہ۔۔۔

 عوام آج بھی میاں برادران کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت کیخلاف زبان درازی کرنے والوں کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے جواب دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر گلہ ٹاور والا کھیالی میں آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح کے بعد پارٹی عہدیدار وں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...