پراسیکیوشن دفاتر میں تعینات گریڈ اول کے سٹاف کی 10سال بعد ترقی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) ضلع کے پراسیکیوشن دفاتر میں تعینات گریڈ اول کے سٹاف کو 10 سال بعد گریڈ 3 میں ترقی دیدی گئی۔
ضلعی پراسیکیوشن آفس میں ترقی پانے والے سٹاف کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں 24نائب قاصدوں میں ترقی کے لیٹرزتقسیم کیے گئے ۔ترقی پانے والوں میں سہیل احمد، سلطان چیمہ، محمد شبیر، عابد حسین، محمد فیاض، محمد طارق، نوید احمد، جاوید ہدایت سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔ تقریب میں ڈپٹی اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز سمیت دیگر موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments