ڈسپوزل آئوٹ سورس ،مینٹی ننس نہیں کی جارہی :وا سا حکام

ڈسپوزل آئوٹ سورس ،مینٹی ننس نہیں کی جارہی :وا سا حکام

ہمارا کام اطلاع دینا ، پرائیویٹ کمپنیاں ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہیں:ایکسین

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)حالیہ بارشوں کے بعدپی پی 62میں سیوریج کی خرابی، ڈسپوزل پمپوں کے غیر فعال ہونے اور ناقص پلاننگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے واسا حکام ایکسین احمد علی، ایس ڈی او اور سب انجینئر شکیل چوہان کو اپنے ڈیر ے پر طلب کر لیا ۔ واسا حکام نے بتایا کہ گوجرانوالہ کے تمام ڈسپوزلز پرائیویٹ کمپنیوں کو آؤٹ سورس کئے گئے ہیں اور ان کی مینٹی ننس پرائیویٹ عملے کی ذمہ داری ہے ، واسا کا کام انہیں اطلاع دینا ہے لیکن کمپنیاں ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ حاجی نواز چوہان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کی تکالیف کا فوری ازالہ کیا جائے اور غفلت برتنے والی پرائیویٹ کمپنیوں کیخلاف انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...