ڈپٹی کمشنر کا سکولوں کا دورہ سمرکیمپ کی سرگرمیوں کا جائز ہ

ڈپٹی کمشنر کا سکولوں کا دورہ  سمرکیمپ کی سرگرمیوں کا جائز ہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گورنمنٹ اے ڈی ماڈل ہائی سکول، نیائیں چوک اور گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز دھلے کا دورہ کیا۔۔۔

 جہاں انہوں نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران عملہ کی حاضری، بنیادی سہولیات، صفائی ستھرائی، سمر کیمپ کی سرگرمیوں اور حالیہ مون سون بارشوں کے بعد کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعطیلات کے دوران بھی تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات مکمل طور پر فعال رکھی جائیں، عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور سکول کھلنے سے قبل تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ طلبہ کو صاف، محفوظ اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...