دوران منتقلی ٹرالیوں سے کوڑا گرنے سے سڑکوں پر گندگی

 دوران منتقلی ٹرالیوں سے کوڑا گرنے سے سڑکوں پر گندگی

ستھرا پنجاب کے ملاز مین کی غفلت سے صفائی کا نظام درہم برہم ہو گیا:خالد بٹ

راہوالی (نامہ نگار)رہنما مسلم لیگ ن حاجی خالد پرویز بلو بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے ستھرا پنجاب منصوبہ کیلئے ڈیوٹی دینے والے عملہ صفائی خصوصاً کوڑا کرکٹ اور کچرا شہر سے باہر لے جانے کیلئے ٹریکٹر ٹرالیوں پر کام کرنے والے ملازمین کی نااہلی کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی شہر کی صفائی کیلئے کی جانے والی محنت پر پانی پھیر دیا۔ شیخوپورہ موڑ سے لے کرکھیالی بائی پاس تک جگہ جگہ قائم چارہ منڈیوں اور ستھرا پنجاب کے ملازمین کی ٹریکٹر ٹرالیوں پر احتیاطی تدابیر نہ کرنے سے سڑکوں پر گرنے والے کوڑا کرکٹ نے صفائی کے نظام کو درہم برہم کردیا۔ ستھرا پنجاب کے کچرا اٹھانے والے ٹریکٹر ٹرالیوں کے عملہ کی طرف سے نااہلی اور احتیاطی تدابیرنہ کرنے سے سڑکوں پر کچرا گرنے نے وزیراعلیٰ کے ستھرا پنجاب پروگرام کو ناکام کر دیا ۔خالد پرویز بلو بٹ نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ملازمین کو ٹریکٹر ٹرالیوں سے گرنے والی گندگی سے بچاؤ کیلئے بہترین احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے سڑکوں کو محفوظ رکھنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...