واپڈاٹاؤن میں جشن آزادی فیسٹیول‘خواتین اوربچوں کی شرکت
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)واپڈاٹاؤن میں جشن آزادی فیسٹیول،خواتین اوربچوں کی ریکارڈ شرکت نے تاریخ رقم کر دی۔
ملک برادری پنجاب کے صدر حاجی ملک افضل فیملی نے جشن آزادی کے حوالے سے ایک پروگرام ترتیب دیا جس میں مختلف سٹالزلگائے گئے جس میں سبز ہلالی پرچم ،قائد اعظم کی تصاویروالے بیجزچاند ستاروں والے ڈریسزنے پروگرام کو چار چاند لگا د ئیے ، فیمیلزنے ایسے پروگراموں تسلسل سے کرنے پر زور دیا، بچوں نے جمپنگ،فوٹو گرافی اور چٹ پٹے فروٹ سے محظوظ ہونے کو یاد گار لمحات قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments