پاکستان ،کشمیریوں کا رشتہ پہلے سے مضبوط ہوا:خرم دستگیر
چند شرپسند غیر ملکی ایجنڈے پر مہاجرین کی سیٹیں ختم کرنے کا مطالبہ کررہے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کے مسترد شدہ لوگ آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق کشمیری مہاجرین نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر اپنی سیٹوں کا تحفظ کیا،چند شرپسند عناصر غیر ملکی ایجنڈے پر کشمیری مہاجرین کی سیٹیں ختم کرنے کا غیر آئینی مطالبہ کررہے ہیں،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن سادہ اکثریت کیساتھ حکومت بنائے گی،پاکستان اور کشمیری عوام کا رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا،آزاد کشمیر کے عوام نے ووٹ کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط کیا،کشمیری مہاجرین نے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ایل سے 35 جوں 2 سے اسماعیل گجر کی کامیابی خوش آئند ہے ،آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں قائد عوام نواز شریف کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم ایل اے اسماعیل گجر کو مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے اسماعیل گجر اور کشمیری مہاجرین کیساتھ ملاقات اور تفصیلی گفتگو بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments