کشمیری بہن‘بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے :سائرہ افضل

 کشمیری بہن‘بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے :سائرہ افضل

آزاد کشمیر میں میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا بر ق رفتار دور شروع ہو گا

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ کی کوآرڈی نیٹر سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ آزاد جموں کشمیر میں مسلم لیگ ن کی جیت قائد میاں نواز شریف وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوامی،فلاحی اور تعمیر و ترقی کے بے مثال ویژن کا نتیجہ ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کا ہر دور تعمیر و ترقی،عوام کی بہتری،بنیادی سہولیات کی فراہمی کا انقلابی دور ہوتا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی اپنے کشمیری بہن،بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،آزاد کشمیر میں میاں نواز شریف کی قیادت میں علاقائی و عوامی ترقی کا بر ق رفتار دور شروع ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل اے 35 جموں ٹو سے مسلم لیگ ن کے اسماعیل گجر کی کامیابی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔ایم این اے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر انتخابات میں جیت تمام مسلم لیگی کارکنوں کی جیت ہے جنہوں نے نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ثابت کیا کہ حافظ آباد آج بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ،انکا کہنا تھا کہ آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن حافظ آباد میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد نظر آئیگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...