سری لنکن ہائی کمشنر کا وفد کیساتھ جی بی اے ٹاور کا دورہ
پاکستان پراڈکٹس ہائوس کے قیام ،گوجرانوالہ اور کینڈی کے سسٹر سٹی منصوبے پر گفتگو
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ بزنس الائنس کے فائونڈر و چیئرمین احمد اکرام لون کی دعوت پر سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سینی ویراتنے نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سری لنکا کرسٹی روپن کے ہمراہ جی بی اے ٹاور کا دورہ کیا جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارتی و کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے ،گوجرانوالہ کی صنعتی و کاروباری مصنوعات کو سری لنکن مارکیٹ تک رسائی دینے اور دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، سری لنکا میں پاکستان پراڈکٹس ہائوس کے قیام اور گوجرانوالہ اور سری لنکا کے شہر کینڈی کے درمیان سسٹر سٹی منصوبے پر گفتگو ہوئی،ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ اور کینڈی کے سسٹر سٹی منصوبے سے دونوں شہروں کے درمیان صرف کاروباری نہیں بلکہ صنعتی، ثقافتی، تعلیمی اور ادارہ جاتی روابط کو بھی فروغ ملے گا۔ احمد اکرام لون نے کہا کہ جی بی اے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجود دیرینہ دوستی کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments