گھرسے 39لاکھ کا سونا ونقدی چوری
راہوالی (نمائندہ دنیا)منڈیالہ وڑائچ میں بڑی واردات ،چور زمیندار عاطف رانا کے گھر سے سیف الماری سے 12تولہ سونا مالیتی 36 لاکھ اور نقدی 3لاکھ روپے چرا کر لے گئے ۔
کوٹ شاہاں کا رہائشی ابوبکر دوست ریحان کیساتھ موٹر سائیکل پر رات11بجے راہوالی سے گھر جارہا تھا کہ وحید کالونی کے قریب4ڈاکو موٹر سائیکل ،دوموبائل فونز، گھڑی اور3ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔کینٹ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments