لالہ موسیٰ:ریلوے سٹیشن چوک والا اوور ہیڈ برج خستہ حال

لالہ موسیٰ:ریلوے سٹیشن چوک والا اوور ہیڈ برج خستہ حال

فرش کی ٹوٹ پھوٹ کے با عث موٹر سائیکل سواروں کیلئے مشکلات ، حادثے کا خدشہ

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )ریلوے سٹیشن چوک لالہ موسیٰ والے اوورہیڈ برج میں پھر بڑی دراڑ پڑگئی ،قیمتی جانیں داؤ پر لگ گئیں،تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر ریلوے سٹیشن چوک والے اوورہیڈ برج میں ایک بڑی دراڑ پڑگئی جس سے موٹرسائیکل سواروں کا اس کو بچاکر گزرنامحال ہوچکاہے اور ہروقت حادثے کاخدشہ لگارہتاہے ،اس ٹوٹے ہوئے اوورہیڈ برج کے بارے میں بارہا شکایات ہو چکی ہیں، متعدد خبریں شائع ہو چکی ہیں، نشاندہی بھی کی جا چکی ہے مگر متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،این ایچ اے حکام اس کی پوری چادرتبدیل کرنے کے بجائے اس پر پیوند لگادیتے ہیں اب تو صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہے کہ پیوند لگانے کیلئے بھی جگہ نہیں بچی ، شہریوں نے این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اوورہیڈ برج کا فرش مکمل طور پر تبدیل کرکے انسانی زندگیاں محفوظ کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...