جامکے چٹھہ:مسجد فاروقیہ سے ملحقہ محلے میں آلودہ پانی جمع
قبرستان اور رورل ہیلتھ سنٹر کی جانب جانے والے راستے بھی انتہائی خراب
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )مسجد فاروقیہ سے ملحقہ محلہ بارشی و آلودہ پانی کے باعث جوہڑبن گیا۔ جامکے چٹھہ میں مسجد فاروقیہ کے ساتھ ملحقہ قبرستان اور رورل ہیلتھ سنٹر کی جانب جانے والا محلہ میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث بارشی اور آلودہ پانی کی زد میں آ کر فش فارم کا منظر پیش کرنے لگا ۔ کئی روز سے جمع پانی کے باعث علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تعفن اور گندگی کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کا مستقل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش کے بعد بھی پانی گلیوں اور آبادی میں جمع ہوجاتا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ قبرستان اور رورل ہیلتھ سنٹر کی جانب جانے والے راستے کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جمع شدہ پانی کی نکاسی اور علاقے میں مستقل بنیادوں پر سیوریج و نکاسی آب کا انتظام کیا جائے تاکہ آبادی کو ممکنہ بیماریوں اور دیگر مشکلات سے محفوظ رکھا جا سک ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments