سانحہ پمز کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرا ئی جائیں :راحیلہ اشرف
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پمز ہسپتال میں 15 سے زائد کمسن بچوں کی ہلاکت افسوسناک اور قابل مذمت ہے ہسپتال جیسے حساس اور انسانی جانوں سے وابستہ ادارے میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے ،
انہوں نے کہا کہ سانحہ پمز اسلام آبا د ہسپتال میں ہونے والے واقعہ کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی فرد یا ادارے کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہو تو کسی رعایت کے بغیر قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments