گنہ کلاں پسرور روڈ پر جھگڑے کے دوران 4 افراد زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گنہ کلاں پسرور روڈ پر جھگڑے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔
گنہ کلاں میں ڈیرے سے گزر کر کھیتوں میں جانے سے منع کرنے پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو سر اور چہرے پر کٹ لگنے کی شکایات تھیں اور تمام افراد ہوش میں تھے ۔ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments