حافظ آباد:واسا کی غفلت، غلہ منڈی جوہڑ میں تبدیل

حافظ آباد:واسا کی غفلت، غلہ منڈی جوہڑ میں تبدیل

ایک ماہ سے جمع پانی کے با عث کاروباری افراد کو مشکلات ، نکاسی کا مطالبہ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد شہر کی غلہ منڈی واسا کی مبینہ غفلت اور لاپروا ئی کے باعث جو ہڑ میں تبدیل ہو گئی جس کی وجہ سے غلہ منڈی میں کاروباری حضرات کے علاوہ وہاں پر موجود جامعہ مسجد میں لوگوں کیلئے جانا محال ہو گیا ۔ پرانی غلہ منڈی شہر کے سنگم میں واقع ہے وہاں پر واسا کی غفلت کی وجہ سے ایک ماہ سے پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے منڈی میں نہ صرف تعفن پھیل رہا ہے بلکہ ڈینگی مچھر کی وبا پھوٹنے سے علاقہ مکین بھی پریشان ہیں دوسری جانب منڈی میں کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ وہاں پر واقع جامع مسجد میں نمازیوں کیلئے نماز پڑھنا بھی دشوار ہو گیا ۔ علاقہ مکینوں اور شہریوں نے غلہ منڈی کی نا گفتہ بہ حالت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانی غلہ منڈی میں کھڑے گندے پانی کو فور ی نکلوایا جائے اور وہاں پر صفائی ستھرائی کا مناسب انتظامات کرائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...