اینٹی کرپشن گجرات نے عمارتوں کے نقشوں کا ریکارڈ مانگ لیا

 اینٹی کرپشن گجرات نے عمارتوں کے نقشوں کا ریکارڈ مانگ لیا

بیشتر بلڈنگز نقشے منظوری کے بغیر ہی بن رہی ہیں ،ریونیو میں کروڑوں کا نقصان

گجرات (نامہ نگار )اینٹی کرپشن گجرات نے میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر ملک ظفر عباس اور پلاننگ آفیسر میونسپل کارپوریشن عدنان احمد سے 2024سے 2026تک شہر کی تمام پاس ہونیوالی بلڈنگز کے نقشہ جات کا ریکارڈ مانگ لیا جبکہ شادیوال روڈ شیل پٹرول پمپ،ہیسکول پٹرول پمپ شاہدولہ روڈ ،شاہ جہانگیر روڈ ،بھمبر روڈ ،رحمن شہید روڈ اور جی ٹی روڈ پر واقع تمام میرج ہالز اور مارکیز کے نقشہ جات کا بھی ریکارڈ مانگ لیا۔ یاد رہے کہ گجرات میں بیشتر بلڈنگز نقشے منظوری کے بغیر ہی بن رہی ہیں جس کی وجہ سے گورنمنٹ کے ریونیو میں کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑھا بھی بغیر نقشہ پاس کرائے غیر قانونی تعمیر ہونیوالی عمارت کی وجہ سے ہی جیل میں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...