علی پورچٹھہ:رات اشوقت لوڈ شیڈنگ ،شہریوں کو مشکلات
بھاری بلوں ، ٹیکسوں کی بھرمار کے باوجود بجلی کی مسلسل فراہمی نہیں ہو رہی :صارفین
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ میں رات بھر لوڈشیڈنگ معمول، شہری اذیت میں مبتلا، ٹرپنگ سے برقی آلات جلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔بچے ، بزرگ اور مریض شدید مشکلات میں رات گزارنے پر مجبور ہیں ، مزدور اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد دن بھر کی محنت کے بعد رات کو سکون سے آرام کرنے سے بھی محروم ہو گئے ۔ علی پورچٹھہ کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ معمول بن چکا ہے جبکہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ کے باعث شہریوں میں قیمتی برقی آلات کے جلنے کا خدشہ بھی پایا جا رہا ہے ۔ شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے خصوصاً بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے بجلی کے بلوں اور مختلف ٹیکسوں کی بھرمار کے باوجود بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی نہیں بنائی جا رہی۔شہریوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ دن بھر محنت مزدوری کے بعد رات کو آرام بھی نصیب نہیں ہوتا۔ مسلسل لوڈشیڈنگ نے ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ۔ صارفین نے گیپکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کا فوری نوٹس لے کر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments