ماس ٹرانزٹ منصوبہ ،بجلی لائنوں کی 75فیصد منتقلی مکمل
اندرون شہر جی ٹی روڈ پر 1300کھمبے ،550ٹرانسفارمر محفوظ جگہ منتقل کر دئیے حکومت نے اخراجات ادا کر دئیے ،کام ایک ہفتے میں مکمل ہو جائیگا :چیف انجینئر گیپکو
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو نے گوجرانوالہ کے میگاپراجیکٹ ماس ٹرانزٹ منصوبے کے ترقیاتی کاموں کے باعث ساڑھے 31 کلو میٹر بجلی ترسیل کی لائنوں کو منتقل کرنے کا کام 75 فیصد مکمل کرلیا،85 کروڑ روپے کی لاگت سے اندرون شہر جی ٹی روڈ پر 1300 بجلی کے پولز منتقل کئے جارہے ہیں جبکہ 550 مختلف کیپسٹی کے ٹرانسفارمر کو بھی محفوظ جگہ منتقل کر د ئیے جو جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف نصب تھے ،گوجرانوالہ ییلو لائن کا مجموعی روٹ 31.5 کلومیٹر طویل رکھا جائے گا اور جی ٹی روڈ کوریڈور کے ساتھ ایمن آباد سے گکھڑ منڈی تک شہری اور مضافاتی علاقوں کو ماس ٹرانزٹ کی سہولت فراہم کرے گا ۔اب تک 1233بجلی کے پولز اور 552 ٹرانسفارمرز منتقل کئے جاچکے ہیں،منصوبے کے تحت 15 ہزار فٹ طویل سیوریج لائن، 12 ہزار فٹ واٹر سپلائی لائن اور 11 ہزار فٹ گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ نکاسیٔ آب کیلئے 62 کلومیٹر طویل ڈرین بھی تعمیر کی جارہی ہے جس کا تقریباً 40 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ گیپکو کے چیف انجینئر پلاننگ اشرف علی نے بتایا کہ بجلی کے پولز،ٹرانسفارمرز اور بجلی ترسیلی لائنوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کا کام 75 فیصد منتقل ہوچکا باقی ایک ہفتے تک کام 100فیصد مکمل ہو جائے گا بجلی کے تعمیراتی کاموں کے اخراجات پنجاب حکومت نے ادا کر د ئیے ہیں،زیر زمین ٹنل کے کاموں کے دوران چند لائنوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments