آڑھتیوں اور کاروباری شخصیات کا عثمان وقار کی حمایت کا اعلان

 آڑھتیوں اور کاروباری شخصیات  کا عثمان وقار کی حمایت کا اعلان

کامونکے (تحصیل رپورٹر)چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ کے الیکشن میں سی کلاس کارپوریٹ کے ون یونٹی گروپ کے امیدوار عثمان وقار عزیز کا سبزی منڈی کامونکے کے بڑے اجتماع میں آڑھتیوں اور کاروباری شخصیات نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر حاجی فاروق، چودھری سلطان، مبارک علی اور زوہیب سلطان نے ون یونٹی گروپ کے قائدین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت گروپ کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رانا حسن شہزاد منج، صاحبزادہ محمد عثمان علی اور میاں عمران اللہ مہر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...