سیالکوٹ:وفاقی محکموں کیخلاف شہریوں کی 50شکایات کا ازالہ

سیالکوٹ:وفاقی محکموں کیخلاف  شہریوں کی 50شکایات کا ازالہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے سیالکوٹ میں جناح ہال قلعہ میں ایم ڈی واسا کمیٹی روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں۔

بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاکستان پوسٹ آفس، این سی سی آئی اے ، ایف آئی اے ، سٹیٹ لائف انشورنس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، پاسپورٹ آفس، پاکستان بیت المال، پی ٹی سی ایل، ای او بی آئی اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں تھیں۔ ٹوٹل 70شکایات سنیں جس میں سے 50 شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا گیا اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا باقی 20 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...