نادرا میگا سنٹرکا پارکنگ عملہ شہریوں کو لوٹنے لگا

 نادرا میگا سنٹرکا پارکنگ عملہ شہریوں کو لوٹنے لگا

موٹر سائیکل 60، کار 150روپے ،پر چی پر ریٹ درج نہیں ،پو چھنے پر بد تمیزی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے دعوئوں کے برعکس نادرا میگا سنٹر گوجرانوالہ کا پارکنگ عملہ شہریوں کو لوٹنے لگا ،پارکنگ سٹینڈ پر موٹرسائیکل سوار سے 60روپے بٹورے جارہے ہیں جبکہ کار کھڑی کرنے پر 150 روپے تک وصول کئے جانے لگے ،پارکنگ سٹینڈ عملہ زائد وصولی کا پوچھنے پر شہریوں سے الجھنے لگا، روزانہ بدتمیزی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہونے لگے ،پارکنگ پرچی پر کوئی سرکاری ریٹ درج نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے حکومت کے مقررہ ریٹ کے مطابق وصولی کا اعلان کیا لیکن گوجرانوالہ کے واحد نادرا میگا سنٹر کے باہر شہریوں سے زائد پیسے بٹورے جارہے ہیں ،ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...