ترقیاتی منصوبے مقررہ مد ت میں مکمل کرنے کی ہدایت

 ترقیاتی منصوبے مقررہ مد ت میں مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا دورہ ڈسکہ ،اے سی اور چیف آفیسر نے بریفنگ دی

ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے ڈسکہ کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی و خوبصورتی کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یاسر گیلانی نے ڈپٹی کمشنر کو جاری منصوبوں، کام کی پیشرفت اور مختلف سکیموں سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی مقررہ ٹائم لائن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد میں شروع کیے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ شہریوں کو منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔ بینک روڈ پر لائٹس اور ٹف ٹائلز کی تنصیب، بنگلہ چوک اور میلاد چوک کی بیوٹیفکیشن، سٹریٹ مارکیٹس کی خوبصورتی و تزئین و آرائش جبکہ ڈسکہ سٹیڈیم کی تزئین و بحالی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری علاقوں کی خوبصورتی کے منصوبے صرف ظاہری تبدیلی تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ان میں شہری سہولیات، پیدل چلنے والوں کی آسانی، بہتر ماحول اور عوامی استعمال کو بھی مدنظر رکھا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...