چیئرمین سیال ملک عبد الغفور کی زیر صدارت سیالکوٹ ایئرپورٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

چیئرمین سیال ملک عبد الغفور کی  زیر صدارت سیالکوٹ ایئرپورٹ  کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے چیئرمین ملک عبدالغفور کی صدارت میں سیال کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے معزز اراکین نے شرکت کی اور امورِ زیرِ بحث پر ہونے والی مشاورت میں بھرپور حصہ لیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی میں وائس چیئرمین سید شاہد رضا، ریاض الدین شیخ، سرفراز احمد بھٹی، میاں محمد ریاض، سابق ضلع ناظم محمد اکمل چیمہ ، ڈاکٹر نعمان ادریس ،محمد حنیف خان، ملک محمد اشرف، شیخ عتیق الرحمن، سابق میئر توحید اختر ،سابق صدر چیمبر آف کامرس خاور انور خواجہ ،وقاص افضل ودیگر شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...