پاک چین فرینڈ شپ انٹر ڈویژن مقابلوں میں شرکت کیلئے ٹیمیں لاہور روانہ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاک چین فرینڈ شپ انٹر ڈویژن مقابلوں میں شرکت کیلئے 10 بوائز اور 7 گرلز کی ٹیموں پر مشتمل 174 رکنی دستہ لاہور روانہ ہوگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر جنرل گوجرانوالہ ڈویژن محمد عامر نے ٹیموں کو رخصت کیا، ٹیمیں 24 سے 28 ستمبر تک منعقد ہونے والے مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن کی نمائندگی کریں گی۔ گوجرانوالہ ڈویژن کی اتھلیکٹس، بیڈمنٹن،باسکٹ بال، جمناسٹک، ٹیبل ٹینس،والی بال اور ووشو سمیت دیگر گرلز اور بوائز ٹیمیں شامل ہیں ۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا اصغر کا کہنا تھا کہ تمام ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں اور بہترین کارگردگی سے گوجرانوالہ ڈویژن کا نام روشن کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments