ڈی سی کاہسپتالوں، سکولوں،بیوٹی فکیشن پراجیکٹ کا معائنہ

ڈی سی کاہسپتالوں، سکولوں،بیوٹی فکیشن پراجیکٹ کا معائنہ

ہسپتالوں میں سٹاف سے آگ بجھانے کے حوالے سے فرضی مشق کرائی گئی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے ہسپتالوں، سکولوں،بیوٹی فکیشن پراجیکٹ اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے شعبہ ایمر جنسی ، ان ڈور ،ڈیپارٹمنٹس، لیبارٹری ،میڈیکل سٹور،گائنی وارڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کر تے ہوئے وہاں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی، علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور انکے لواحقین سے علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کی مجموعی صفائی اور بالخصوص واش رومز کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتالوں میں آگ بجھانے کے آلات اور سٹاف سے آگ بجھانے کے حوالے سے فرضی مشق بھی کروائی ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے حافظ آباد سٹی میں جاری سیوریج منصوبے کی سائٹ کولو روڈ اور سیم نالہ روڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبے کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے پنڈی بھٹیاں سٹی میں تقریبا ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت سے جاری سیوریج ، سڑکوں کی تعمیر اور ٹف ٹائل لگانے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...