ڈسکہ:سہیلیوں نے مدرسے کی طالبہ کواغوا کر لیا
ماریہ ، خدیجہ اور ایک نا معلوم سحر کو میلاد پر لے جانے کے بہانے لے گئیں
ڈسکہ(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )مدرسہ کی سہیلیوں نے میلادپر لے جانے کے بہانے دوشیزہ کو اغوا کر لیا ،دوشیزہ گھر سے رقم اور طلائی زیورات بھی لے گئی ۔اعجاز احمد کی 18سالہ بیٹی سحر اعجاز جو کالج روڈ پر واقع مدرسہ جامعہ عائشہ للبنات میں بغرض تعلیم رہائش پذیر تھی چند روز قبل وہ گھر آئی ہو ئی تھی کہ اس کی سہیلیاں ماریہ بی بی ،خدیجہ بی بی ہمراہ ایک نامعلوم آئی اور سحر اعجاز کو یہ کہہ کر ساتھ لے گئیں کہ ہم نے محفل میلاد رکھی ہے اگلے ہفتے سحر اعجاز گھر نہ آئی مدرسہ رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ایک ہفتہ سے مدرسہ سے غیر حاضر ہے جب ان سہیلیوں کے نمبرز پر رابطہ کیا تو موبائل نمبربند تھے پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ گھر سے ایک لاکٹ سیٹ ،ایک جوڑی بالیاں اور جوڑی کانٹے بھی ساتھ لے گئی، تھانہ سٹی پولیس نے ماریہ بی بی ،خدیجہ بی بی اور نامعلوم ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments