محکمہ جنگلات نے جھنگ برانچ کے کناروں سے درختوں کی کٹائی کی خبروں کو من گھڑت قرار دیدیا
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )فاریسٹ پروٹیکشن آفیسر پنڈی بھٹیاں کاکہنا ہے کہ لاہور روڈ چونترہ کے قریب جھنگ برانچ نہر سے درختوں کی کٹائی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
محکمہ جنگلات کی جانب سے نہر کے کنارے نیلامی کے بعد خشک درختوں کی کٹائی کروائی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں بعض عناصر کی جانب سے درختوں کی کٹائی کو بے بنیاد اور غلط رنگ دیا جا رہا ہے ۔ دوران کٹائی کٹنے والے درخت کا ذمہ دار متعلقہ ٹھیکیدار ہے اور اس سے بغیر اجازت درخت کاٹنے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments