لالہ موسیٰ میں انٹرنیشنل ڈے آف سائن لینگویجز پر خصوصی تقریب

 لالہ موسیٰ میں انٹرنیشنل ڈے آف  سائن لینگویجز پر خصوصی تقریب

لالہ موسیٰ( نمائندہ دنیا )گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر لالہ موسیٰ میں انٹرنیشنل ڈے آف سائن لینگویجز کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں قوتِ گویائی و سماعت سے محروم بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا ، بچوں نے مختلف سرگرمیوں، اشاروں اور عملی مظاہروں کے ذریعے صلاحیتوں کا اظہار کیا ۔ ہیڈ مسٹریس نیلم نوشین نے کہا کہ جن بچوں میں قوتِ گویائی و سماعت نہیں ، ان کے والدین کو سائن لینگویج کو کسی مسئلے کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے , والدین اگر اپنے بچوں کو اشاروں کی زبان سیکھنے سے دور رکھتے ہیں تو دراصل وہ بچوں کو دوسروں سے رابطے کے ایک اہم ذریعے سے محروم کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...