دریا ، نہروں کنارے فش ڈھابوں کیخلاف کا رروائی کا حکم

دریا ، نہروں کنارے فش ڈھابوں کیخلاف کا رروائی کا حکم

سرکاری اراضی اور آبی گزرگاہوں پر غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں :ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت 8 آر ڈی سمیت دریا ئوں اور نہروں کے کناروں پر قائم غیر قانونی فش فارمز اور فش ڈھابوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں غیر قانونی تجاوزات آبی گزرگاہوں کے کناروں پر قائم غیر مجاز مچھلی کے کاروباری مراکز اور سرکاری اراضی کے غیر قانونی استعمال کا جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے کہا کہ سرکاری اراضی اور آبی گزرگاہوں کی حدود کو تجاوزات سے محفوظ رکھنا ماحولیاتی تحفظ اور عوامی مفاد کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ 8 آر ڈی سمیت دریاو ں اور نہروں کے کناروں پر قائم غیر قانونی فش فارمز اور فش ڈھابوں کی مکمل نشاندہی کرکے قانونی ضوابط کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو فش ڈھابے پہلے ختم کیے جا چکے ہیں، انہیں دوبارہ قائم کرنے والوں کے خلاف فوری اور بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ سرکاری اراضی اور آبی گزرگاہوں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہ دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...