راہوالی:حکومت کیخلاف نعرے بازی ،15 افراد پر مقدمہ
فاروق سدوزوئی اور ساتھیوں کی پو لیس پر فائرنگ ، اہلکار محفوظ ، ملزم فرار
راہوالی (نامہ نگار)ریلی نکا لنے اور حکومت کیخلاف نعر ے بازی کرنے اور شاہراہ عام بلاک اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزامات میں تھانہ کینٹ پولیس کا 15نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ کینٹ پولیس کی رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر محمد اقبال اپنے ماتحت ملازمین کے ہمراہ اپنی سرکاری گاڑی پر تلونڈی کھجور والی موٹ پر رات 11بجے پولیس ناکہ پر موجود تھے کہ 15پر کال موصول ہوئی کہ 14-15 نامعلوم تلونڈی کھجور والی کے قریب شاہراہ عام کو بلاک کرکے ہوئی فائرنگ کررہے ہیں جو حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف نعرہ بازی بھی کررہے ہیں پولیس موقع پر پہنچی تو ایک ہنڈا سٹی کار جس پر 3-4نامعلوم ملزمان سوار تھے جن میں سے ایک کا نام عثمان فاروق سدوزوئی سکنہ ڈی سی کالونی معلوم ہوا پسٹل سے ہوائی فائرنگ کررہا تھا جبکہ ایک نامعلوم کار سوار کلاشن کوف رائفل سے ہوائی فائرنگ کررہا تھا ۔ کار کے عقب میں 7-8موٹر سائیکل جن پر 11-12ملزمان سوار تھے جو حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف شدید نعرے باری اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے روڈ بھی بلاک کررکھا تھا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھتے ہی مار ینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کی تو پولیس ملازمین نے سرکاری گاڑی کی اوٹ لے کر جانیں بچائیں جبکہ ملزمان فائرنگ اور شدید نعرے باری کرتے ہوئے تلونڈی کھجور والی کی طرف فرار ہوگئے پولیس نے سرچ لائٹ کے زریعے موقع سے کلاشنکوف کے 5عدد اور 30بور پسٹل کے 7 خول قبضہ میں لے لیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments