لاری اڈا سیالکوٹ کی روڈ ٹوٹ گئی ، مسافروں کو مشکلات
دیکھ بھال نہ ہونے کے با عث صورتحال ابتر ،شہریوں کا فوری تعمیر کا مطالبہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )لاری اڈا سیالکوٹ کی روڈ ٹوٹ پھوٹ جانے سے مسافروں و شہریوں کیلئے مصیبت بن گئی، لاہور، گوجرانوالہ، پسرور، نارووال، ہیڈ مرالہ، گجرات اور سمبڑیال و وزیرآباد جانے والی بسوں و ویگنوں و ٹرانسپورٹ پر لاری اڈا سیالکوٹ آنے والے مسافروں کو تکلیف رہی، لاری اڈا کی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی، تاجر محمد عباس علی کے مطابق لاری اڈا کی روڈ ٹوٹ چکی ہیں لیکن دیکھ بھال جانب کسی نے توجہ نہیں دی جس سے مسافر و شہری پریشان ہیں اس لئے انہیں فوری دوبارہ تعمیر کیا جائے ، لاری اڈا کے باہر روڈ ٹوٹ جانے کے علاوہ اس کے اندر کی روڈز بھی ٹوٹ چکی ہیں، شہریوں عقیل شبیر، بشارت احمد اور محمد عبدالجبار نے روڈز کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments