زیر تعمیر نالہ ٹوٹنے سے قبرستان کھیالی شاہ پور میں پانی جمع
ایم پی اے نواز چوہان کی واسا کو فوری نکاسی ، نالے کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی حاجی نواز چوہان کا زیر تعمیر ماڈل قبرستان کھیالی شاہ پور کا دورہ، نالہ ٹوٹنے کے باعث قبرستان احاطہ میں جمع پانی اور تعمیراتی کام معائنہ کیا، ٹھیکیدار ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔ ایم پی اے نواز چوہان نے واسا گوجرانوالہ کے زیر تعمیر نالہ کے ٹوٹنے کے باعث قبرستان کھیالی شاہ پور کے احاطے میں پانی جمع ہونے کی شکایت پر قبرستان کا دورہ کیا اور صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واسا حکام کو فوری طور پر نالے کی تعمیر مکمل کرنے اور قبرستان کے احاطہ سے پانی کے نکاس کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے زیر تعمیر ماڈل قبرستان کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے ہدایات جاری کیں، ٹھیکیدار نے تعمیراتی کام کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستان میں جنازگاہ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، منصوبہ مقررہ مدت میں ہی مکمل کر لیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments