انسانی سمگلنگ میں ملوث خواتین سمیت 16افراد گرفتار

انسانی سمگلنگ میں ملوث خواتین سمیت 16افراد گرفتار

شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے 3کروڑ 19لاکھ ،85ہزار روپے ہتھیانے کا الزام

گوجرانوالہ،سیالکوٹ (نیوز رپورٹر ، نمائندہ دنیا)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت16ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کے علاقوں سے گرفتار ملزموں میں علی چیمہ، ایتشام انصار، پروین بی بی، سید سجاد حیدر، اقصیٰ وزیر، سمیرا بی بی، محمد ارشد، زمرد ریاض سندھو، وسیم سجاد، زین علی، رفاقت علی، غضنفر حسین، محمد شبیر، ملک ریاض، ابوبکر اور سعید حکیم خان شامل ہیں ،ملزم شہریوں کو پولینڈ، لکسمبرگ، کینیڈا، اٹلی، قطر، برطانیہ، دبئی، رومانیہ، یونان اور بحرین سمیت مختلف ممالک میں ملازمت اور ویزے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث تھے ۔ ملزموں نے شہریوں سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار روپے ہتھیائے اور بعد ازاں انہیں بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی ۔ اقصیٰ وزیر اور سمیرا بی بی نے شہری کے دو بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 65 لاکھ روپے ہتھیا لئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...