کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو شکایت 24گھنٹے میں خراب فون کی مرمت

کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو شکایت  24گھنٹے میں خراب فون کی مرمت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اوروزیرآباد نوید احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ نے صارف کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے خراب موبائل فون کی 24 گھنٹے کے اندر مرمت کرا دی۔

ہومیوپیتھک ڈاکٹر عظیم الدین نے حافظ موبائل گوجرانوالہ کی جانب سے ناقص سروس کے حوالے سے کنزیومر پروٹیکٹ ایپ کے ذریعے آن لائن شکایت درج کر ائی۔ شکایت موصول ہوتے ہی متعلقہ حکام نے معاملہ متعلقہ موبائل شاپ کے ساتھ اٹھایا جس کے نتیجے میں خراب موبائل فون 24 گھنٹے کے اندر مرمت کر کے صارف کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...