حافظ آباد:پنشن ملی نہ واجبات ،ریٹائرڈ واساملازمین خوار

حافظ آباد:پنشن ملی نہ واجبات ،ریٹائرڈ واساملازمین خوار

میونسپل کمیٹی یا کارپوریشن سے ٹرانسفر ہو کر واسا سے ریٹائرڈ ہونیوالوں کا احتجاج

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )میونسپل کمیٹی سے واسا میں جاکر ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین رُل گئے ، ملازمین کو ریٹائر ڈ ہوئے کئی کئی ماہ گزر گئے ،انہیں پنشن مل سکی اور نہ ہی دیگر واجبات کی ادائیگی ہوسکی جس پر متاثرہ ملازمین نے مرکزی چیئرمین شاہین بلدیاتی فیڈریشن اسحق کھوکھرکی قیادت میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جو ملازمین میونسپل کمیٹی یا کارپوریشن سے ٹرانسفر ہو کر واسا میں گئے اور واسا میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں انکو ریٹائرڈ ہوئے کئی کئی ماہ گزر گئے لیکن ریٹائرمنٹ مل رہی ہے نہ بقایا جات ، حکومت فوری طو رپر واجبات اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...